the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ایدھی کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی، پاکستان میں قومی سوگ

معروف سماجی کارکن عبدالستار ایدھی کی نماز جنازہ ہفتہ کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں ادا کر دی گئی جس میں صدر ممنون حسین کے علاوہ تینوں مسلح افواج کے سربراہان اور لوگوں کی ایک بہت بڑی تعداد شریک ہوئی۔

عبدالستار ایدھی جمعہ کو دیر گئے کراچی میں انتقال کر گئے تھے، ان کی عمر 88 برس تھی۔ وہ ایک عرصے سے گردوں کے عارضے، بلند فشار خون اور ذیابیطس کے مرض میں مبتلا تھے۔

ایدھی کی میت کو قومی پرچم میں لپٹے تابوت میں ایک خصوصی گاڑی کے ذریعے اسٹیڈیم میں لایا گیا۔

ایدھی کے انتقال پر ہفتہ کو پاکستان میں ایک روزہ قومی سوگ کا اعلان کیا گیا تھا اور تمام سرکاری و نجی عمارتوں پر پاکستانی پرچم سرنگوں ہے۔

ایدھی کے انتقال کی خبر پر نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں مقیم پاکستانیوں کی طرف سے شدید دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا اور



لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے سوشل میڈیا کے ذریعے بھی انھیں زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرنے کا سلسلہ جاری رکھا۔

پاکستان کے صدر اور وزیراعظم کی طرف سے بھی عبدالستار ایدھی کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا گیا۔

صدر ممنون حسین نے اپنے ایک پیغام میں کہا کہ عبدالستار ایدھی کی انسانیت کے لیے خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

وزیراعظم نوازشریف نے اپنے تعزیتی پیغام میں عبدالستار ایدھی کو پاکستان کے عوام کے لیے ایک ناقابل تلافی نقصان قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ غریبوں اور ناداروں کے لیے حقیقی معنوں میں محبت کا مظہر تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایدھی اپنی آخری سانس تک انسانیت کی خدمت کرتے رہے اور ان کا انتقال صرف پاکستان کا نقصان نہیں بلکہ ایک ایسا سانحہ ہے جس کی تکلیف بین الاقوامی طور پر محسوس کی گئی ہے۔

وزیراعظم نے ایدھی کی قومی اعزاز کے ساتھ تدفین اور بعد از مرگ نشان امتیاز دینے کا اعلان بھی کیا۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.